بدھ 12 مارچ 2025 - 23:16
یمنی مسلح افواج کا اسرائیلی بحری جہازوں کی آمد و رفت پر دوبارہ پابندی شروع کرنے کا اعلان

حوزہ / بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، باب المندب اور خلیج عدن میں تمام اسرائیلی بحری جہازوں کی آمدورفت پر پابندی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے یمنی مسلح افواج نے خصوصی بیانیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، باب المندب اور خلیج عدن میں تمام اسرائیلی بحری جہازوں کی آمدورفت پر پابندی دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے یمنی مسلح افواج نے خصوصی بیانیہ جاری کیا ہے۔ اس اعلامیہ کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَ إِنْ تَرْجَعْتُکُمْ عَلَیْهِ مَا تَعْدَلُونَ وَ جَعَلْنَا یَجْعَلْنَا بِالْکَافِرِینَ

فلسطین کے مظلوم عوام اور ہمارے عزیز مجاہدین کی حمایت اور فتح کے لئے سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد اسرائیلی دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہماری فورسز درج ذیل باتوں کی تصدیق کرتی ہے:

1: بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے متعین آپریشنل علاقے کے ساتھ ساتھ باب المندب اور خلیج عدن میں تمام اسرائیلی یا کسی بھی ملک کے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کی آمدورفت پر پابندی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

2: یہ ممانعت اس اعلان کے ہوتے ہی نافذ العمل ہے۔

3: کوئی بھی اسرائیلی جہاز جو اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اسے اعلان کردہ آپریشنل زون میں نشانہ بنایا جائے گا۔

4: یہ ممانعت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ غزہ کی پٹی کے راستے دوبارہ نہ کھولے جائیں اور امداد، خوراک اور ادویات کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

یمن کی مسلح افواج غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے فلسطینی عوام پر سلام بھیجتی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ خدا کی مدد سے وہ ہمیشہ فلسطین کی بہادر مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha